کراچی (28 اپریل 2026): آج 28 اپریل 2026 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 11 کے سلسلے میں ٹکٹوں کی فروخت میں ویب سائٹ پر رش کے باعث عارضی تعطل آ گیا ہے، اور ٹکٹوں کی آن لائن فروخت روک دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کچھ دیر بعد دوبارہ شروع کی جائے گی، شائقین کی آسانی کے لیے کوریئر کمپنی کی آؤٹ لیٹ پر بھی ٹکٹ دستیاب ہیں، جب کہ بیت المکرم اور جوہر موڑ ایکسپریس سینٹرز پر صبح 10 بجے سے ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔
دوپہر 12 بجے سے اسٹیڈیم کے سامنے چائنا گراؤنڈ سے بھی ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔
آج کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوالیفائر میچ کھیلا جا رہا ہے، پی ایس ایل 11 کوالیفائر کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے رکھی ہے۔
پی ایس ایل میچ: کراچی پولیس کا خصوصی ٹریفک پلان جاری
کوالیفائر کے لیے ای ٹکٹس ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk سے خریدے جا سکتے ہیں۔ ای ٹکٹس رکھنے والے فینز موبائل فون پر اسکیننگ یا پرنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔



