spot_img

ذات صلة

جمع

اچانک پڑٖنے والے پراسرار گڑھے، کیا خلائی مخلوق زمین پر آگئی؟

استنبول : ترکی میں حالیہ برسوں میں زمین دھنسنے...

برطانوی کنگ چارلس سوم کا امریکی کانگریس سے خطاب

واشنگٹن : برطانیہ کے کنگ چارلس نے کہا ہے...

امریکا نے ایران کے مزید درجنوں اداروں اور افراد پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن : امریکا نے ایران کی مبینہ معاونت کرنے...

نیوزی لینڈ نے ہنرمند غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی

کراچی : نیوزی لینڈ نے غیرملکی ہنر مندوں کیلیے...

حزب اللہ کے ڈرون حملوں کیخلاف ’خصوصی منصوبے‘ پر کام جاری ہے، نیتن یاہو

(28 اپریل 2026): اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے بڑھتے ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کیلیے ایک ’خصوصی منصوبے‘ پر کام جاری ہونے کی تصدیق کر دی۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے دو ہفتے قبل حزب اللہ کے ڈرون کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کیلیے ایک خصوصی منصوبے کا حکم دیا تھا۔

نتین یاہو نے کہا کہ اس میں وقت لگے گا لیکن ہم اس کا حل نکال لیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا مذکورہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حزب اللہ نے دھماکا خیز ڈرونز کے استعمال میں تیزی لائی ہے۔ ان ڈرونز نے جنوبی لبنان میں موجود اسرائیلی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس ہفتے کے شروع میں ایک فوجی ہلاک اور گزشتہ روز ایک شدید زخمی ہوا۔

نتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے آج حزب اللہ کی ایک بڑی سرنگ کو تباہ کر دیا ہے جبکہ پورے لبنان میں گروپ کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج ان کے ڈھانچے کو تباہ کر رہی ہے اور ان کے درجنوں مزاحمت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہے، حزب اللہ کے خلاف ابھی مزید کارروائیاں باقی ہیں۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دفاعی افواج لبنان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہیں۔

spot_imgspot_img