spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی میں ٹریفک حادثات، اموات اور زخمیوں کی شرح میں کمی

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک...

زویا ناصر نے ’بس تیرا ساتھ ہو‘ کی ’شہرین‘ سے متعلق لب کشائی کردی

اداکارہ زویا ناصر نے ڈرامہ سیریل ’بس تیرا ساتھ...

میسی کے والد کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد کی...

امریکا نے کیپ ورڈی کے گول کیپر کی والدہ کی ویزا فیس معاف کردی

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کیپ ورڈی کے گول کیپر...

امریکا سے معاہدے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا اہم بیان جاری

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے قوم کےنام اہم پیغام جاری کر دیا۔

سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں اس مرحلے تک پہنچنے کےلیے مذاکرات کاروں نے مخلصانہ کوششیں کیں، ایرانی حکام نے قومی مفاد کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر معاہدے کے لیے مختلف ذرائع اور دباؤ استعمال کرتے رہے قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی حکام نے قوم کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کی، ایرانی صدر کے عہد کےبعد مفاہمتی یادداشت کےمسودے کی منظوری دی ایرانی قوم کےوقار اور مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، طے شدہ شرائط کےحصول کے لیے مذاکرات کی اجازت دی گئی۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آئندہ مذاکرات کا مطلب امریکی مؤقف کو تسلیم کرنا نہیں، مستقبل کےمذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ دشمن کی شرائط تسلیم کر لیں گے، صدر اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ارکان نے ایرانی عوام کےحقوق کے تحفظ کا عہد کیا، ایرانی صدر اورکونسل ارکان کے عہد کرنے پرمیں نےمعاہدے کی اجازت دی۔

سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور خودمختاری پر قائم رہے گا ایرانی قوم کی استقامت اور مزاحمت نے اہم کردار ادا کیا، ایرانی قوم کی استقامت اور وفاداری قابلِ ستائش ہے، ایران نے مذاکراتی عمل میں قومی مفادات کو مقدم رکھا۔

spot_imgspot_img