ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات، اموات اور زخمیوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق یکم جنوری تا 17 جون 313 مہلک ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں مہلک ٹریفک حادثات میں 30فیصد کمی ہوئی۔
رواں سال ٹریفک حادثات میں 339 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ہونے والی اموات میں 29 فیصد کم ہیں۔
رواں سال ٹریفک حادثات میں 574 افراد زخمی ہوئے، گزشتہ سال کے مقابلے میں زخمیوں کی تعداد میں 35فیصد نمایاں کمی ہوئی۔
ہیوی ٹریفک سے متعلق 78حادثات رپورٹ ہوئے، گزشتہ سال یہ تعداد 154 تھی۔ ہیوی گاڑیوں سےہونے والے حادثات میں 49 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مؤثر حکمتِ عملی اورسخت نگرانی سے مثبت نتائج حاصل ہوئے، ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ اور محتاط ڈرائیونگ سے حادثات میں مزید کمی ممکن ہے۔



