ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے والد کی صحت سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ میسی کے والد بیماری سے صحت یاب ہورہے ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔
جارج میسی کی صحت کے حوالے سے خبریں اس وقت سامنے آئیں جب لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں الجزائر کے خلاف پہلا گول کرنے کے بعد جرسی سے آنسو پونچھے تھے۔
میسی نے کہا تھا کہ وہ ان دنوں کافی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جس کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
FIFA World Cup 2026 Fixtures and Results | Today’s Schedule of Football Matches | ARY News
اسٹار فٹبالر کے خاندان کا کہنا ہے کہ جارج طبی نگرانی میں ہیں اور انہوں نے اس معاملے میں رازداری کی درخواست کی ہے تاہم بیان میں بیماری کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ کسی کی صحت اور اس کا سکون میڈیا کی دلچسپی کا موضوع نہیں بننا چاہیے۔
واضح رہے کہ ارجنٹائن پیر کے روز آسٹریا کے خلاف گروپ جے کا میچ کھیلے گا جبکہ پہلے میچ میں میسی نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔



