فیفا ورلڈ کپ 2026 میں چیکیا اور جنوبی افریقا میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا ہے۔
اٹلانٹا میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں چکیا نے چھٹے منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی جسے جنوبی افریقا نے 93ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کرکے ختم کردیا۔
چیکیا کی جانب سے مائیکل سیدیلیک نے گول اسکور کیا۔
جنوبی افریقا کے ٹیبوہو موکواینا نے 93ویں منٹ میں گول کو برابر کیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان ہیری کین کی عمدہ فارم اور دو گول کی بدولت انگلینڈ نے کروشیا کو پہلے میچ میں دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی تھی۔
FIFA World Cup 2026 Fixtures and Results | Today’s Schedule of Football Matches | ARY News
ٹیکساس میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا کروشیا کے خلاف پلہ تمام وقت بھاری رہا، انگلینڈ کی جانب سے اسکورنگ کا آغاز بارہویں منٹ سے ہی ہوگیا جب انگلینڈ کو ملنے والی پنالٹی پر کپتان ہیری کین نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، 36ویں منٹ پر کروشیا کے مارٹن نے مقابلہ برابر کردیا، صرف چھ منٹ بعد ہیری کین نے پھر گول کرکے انگلینڈ کو برتری دلادی تھی۔
ہاف ختم ہونے سے چند سیکنڈ قبل پیٹر موسیٰ نے کروشیا کیلئے گول کرکے مقابلہ دو، دو سے برابر کردیا، اسی اسکور پر پہلا ہاف مکمل ہوگیا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں انگلش ٹیم نے کروشیا پر دباؤ رکھا جس کے نتیجے میں 47ویں منٹ میں جوڈ بیلہنگم اور 85 ویں منٹ میں رشفورڈ نے گول کرکے مقابلہ چار دو سے اپنی ٹیم کے حق میں کردیا، میچ اسی اسکور پر ختم ہوا۔



