spot_img

ذات صلة

جمع

اسلام آباد میں پولیس اہلکار نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں پولیس اہلکار نے نوجوان کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار کی جانب سے پہلے تین نوجوانوں کو روکا گیا پھر ان سے دستاویز مانگی گئیں۔

نوجوان نے جب پولیس اہلکار کو دستاویز دیے تو اس نے تھپڑ مار دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کو تھپڑ مارنے کے بعد پولیس اہلکار وہاں سے روانہ ہوگیا۔

وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سلیمان ظفر نے اہلکار کو معطل کردیا اور کہا کہ شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کا ناروا سلوک کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

spot_imgspot_img