پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کی کانگو سے میچ ڈرا ہونے کے بعد انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔
فیفا ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
چھٹی مرتبہ میگا ایونٹ میں حصہ لینے والے رونالڈو پہلے میچ میں توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔ کانگو کے خلاف میچ کے بعد رونالڈو نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹیم کو 1-1 کے ڈرا کی توقع نہیں تھی۔
یہ پڑھیں: فیفا ورلڈکپ 2026: رونالڈو کا جادو نہ چلا، پرتگال اور کانگو کا میچ 1-1 گول سے برابر
ورلڈ کپ میں لیونل میسی، کیلین ایمباپے اور ایرلنگ ہالینڈ نے اپنے ابتدائی میچوں میں گول کر کے اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا لیکن رونالڈو گول کرنے میں ناکام رہے۔
پرتگال کے استار فٹبالر رونالڈو، میسی کے ساتھ چھ ورلڈ کپ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ تاہم ارجنٹینا کے کپتان میسی کی ہیٹ ٹرک کے ایک روز بعد میچ میں رونالڈو کئی مواقع ضائع کر بیٹھے۔
FIFA World Cup 2026 Fixtures and Results | Today’s Schedule of Football Matches | ARY News
میچ کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ وہ آغاز نہیں تھا جس کی ہم امید کر رہے تھے لیکن ابھی کھیل ختم نہیں ہوا ہے۔ حوصلہ برقرار رکھو اور اگلے میچ پر توجہ مرکوز کرو۔
View this post on Instagram
دوسری جانب پرتگال کے کوچ روبرٹو مارٹینیز سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے رونالڈو کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھنے پر غور کیا تھا؟اس سوال کے جواب میں مارٹینیز نے کہاکہ جب آپ کو گول کی سب سے زیادہ ضرورت ہو تو دنیا کے بہترین گول اسکورر کو باہر بٹھانا دانشمندی نہیں ہوتی۔ ہمارے لیے کرسٹیانو کا تجربہ بہت اہم ہے۔



