spot_img

ذات صلة

جمع

انمول پنکی کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی (14 مئی 2026): خاتون ڈرگ ڈیلر انمول پنکی...

انمول پنکی 300 گرام کوکین کو ایک کلو کیسے کرتی تھی؟

کراچی : ہائی پروفائل کیس میں گرفتار خاتون ڈرگ...

اٹک میں بہادر شہری نے اپنی جان دے کر خودکش حملہ ناکام بنا دیا

اٹک میں بہادر شہری نے اپنی جان دے کر خودکش حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوشحال گڑھ پل منکور چوکی کے قریب بہادر شہری نے دہشت گردی ناکام بنائی، شہری لیاقت علی نے آبادی کی طرف جانے والے خارجی خودکش حملہ آور کو روک لیا۔

خودکش حملہ آور نے بوکھلاہٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں بہادر شہری شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خارجی علاقے میں حساس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا کرنا چاہتا تھا جبکہ شہید لیاقت پاکستان ریلوے کا سابق ملازم تھا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کے گینگ میٹ لیاقت علی شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پوری قوم کو شہید لیاقت کی جرأت اور فرض شناسی پر فخر ہے، انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر ریلوے نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کے ایسے بہادر سپوت ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، وزیر ریلوے نے متعلقہ حکام کو شہید کے خاندان کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

spot_imgspot_img