spot_img

ذات صلة

جمع

انمول پنکی کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی (14 مئی 2026): خاتون ڈرگ ڈیلر انمول پنکی...

انمول پنکی 300 گرام کوکین کو ایک کلو کیسے کرتی تھی؟

کراچی : ہائی پروفائل کیس میں گرفتار خاتون ڈرگ...

جامعہ کراچی کا مالی بحران شدید، اساتذہ کا احتجاج، ہزاروں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

شہر قائد کی سب سے بڑی سرکاری درس گاہ جامعہ کراچی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی جانب مالی مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشش کے باوجود اساتذہ کا احتجاج جاری ہے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے انتظامیہ کی کوششیں نظر انداز کردیں۔

جامعہ کراچی سمسٹر امتحانات کا بایکایٹ کر رکھا ہے جس سے ہزاروں طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ اس بحران میں وائس چانسلر جامعہ کراچی نے چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ کر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاؤس سلینگ الاونس موجودہ مالیاتی بحران  اور انتظامی بےچینی کا مرکزی نقطہ بن گیا ہے۔

جامعہ کراچی میں سیمسٹر امتحانات کا بائیکاٹ ! اساتذہ دو گروپوں میں تقسیم

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی کو فوری مالی گرانٹ یا بیل آوٹ پیکچ کی ضرورت ہے وفاقی حکومت یکم نومبر 2025سے وفاقی ملازمین کے لیے کرائے کی حد 85فیصد اضافے کا اعلان کیا تاہم سندھ حکومت اور جامعہ کراچی نے اس اضافے کو ابھی تک قبول نہیں کیا ہے۔

خط کے مطابق جامعہ کراچی شدید مالی بحران کاشکار ہے اور نظرثانی شدہ نرخوں پر عمل سے سالانہ 510ملین روپے کااضافہ متوقع ہے۔

ہاؤس سیلنگ پر وفاقی اور صوبائی ایچ ای سی کے اعتراضات موجود ہیں جب کہ آڈٹ کے اعتراضات بھی ہاؤس  سیلنگ پر موجود ہیں۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے ہزاروں طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا دیا

اساتذہ کے بائیکاٹ نے چالیس ہزار طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے جس سے نئے تعلیمی سال کا پہلا سسمٹر تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

spot_imgspot_img