spot_img

ذات صلة

جمع

ستارہ امتیاز کا اعزاز پانا ناقابل یقین ہے، حدیقہ کیانی

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو فن موسیقی کے خدمات...

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں؟

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں...

ایک اور ملک نے عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا

مراکش میں عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری شعبے کی...

جامعہ کراچی نے انجمن اساتذہ کے الزامات کو مسترد کردیا

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے  انجمن اساتذہ کی جانب...

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی ایف 125 خراب موسم کے باعث آدھے گھنٹے تک ہچکولے کھاتی رہی۔ کپتان نے خراب موسم کے باعث پرواز کو اسلام آباد نہ لے جانے کا فیصلہ کیا اور طیارے کو بحفاظت سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر لینڈ ہونے کے بعد مسافروں نے ایئر سیال کی پرواز میں مزید سفر سے انکار کر دیا جب کہ نجی ایئر لائن نے سفر پر اصرار کیا۔

ایئرلائن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر مسافروں کو طیارے سے باہر نکلنے سے روکا تو مسافر اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور احتجاج کرنے لگے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں طیارے سے باہر نکلنے دیا جائے کیونکہ وہ اس پرواز کے ذریعے اسلام آباد نہیں جانا چاہتے۔

spot_imgspot_img