spot_img

ذات صلة

جمع

”بابراعظم اور رضوان سے اوپننگ کرانے والے بیووقوف تھے“

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور موجودہ تجزیہ نگار باسط علی نے کہا ہے کہ بابراعظم اور رضوان سے اوپننگ کرانے والے بیووقوف تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی بیٹر نے کہا کہ وہ بیوقوف تھے جنھوں نے بابر اور رضوان سے اوپننگ کروائی، ٹیم میں دوستی یاری چلتی ہے اس لیے کھلاڑیوں میں اعتماد نہیں۔

انھوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے بھارت کے خلاف عثمان طارق اچھی بولنگ کرائےگا، نیمیبیا کے بولر نے عثمان طارق جیسی بولنگ کی جس سے بھارت پریشان ہوا۔

باسط علی نے کہا کہ عثمان طارق کی بولنگ سے بھارت پریشان ہوسکتا ہے، بھارت کےخلاف میچ میں شاہین آفریدی مختلف نظر آئیں گے۔

سابق پاکستانی کرکٹر نے کپتانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت کےخلاف میچ میں اچھی کپتانی اہمیت رکھتی ہے، بھارت کےخلاف میچ میں کپتان کو بروقت فیصلے لینے پڑیں گے۔

اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ بھارت کےخلاف ابرار اورعثمان میچ جتوا کر دے سکتے ہیں، ابرار اور عثمان بھارت کےلیے بڑا خطرہ ہیں۔

بھارت کےخلاف میچ میں نئے بال سے اچھی بولنگ ضروری ہے، کولمبو میں بال سوئنگ ہوگی، اسپنرز کا بہترین استعمال کرنا پڑےگا، بھارت کے خلاف صاحبزادہ فرحان سے اچھی بیٹنگ کی امید ہے، بابراعظم کا اسکور بھی نظر آنا چاہیے۔

’محمد رضوان ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلا انتخاب ہونا چاہیے تھے‘

spot_imgspot_img