spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

حنا آفریدی مرحوم والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا آفریدی مرحوم والدہ کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

اداکارہ حنا آفریدی نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کے نقصان کو برداشت کرنا بہت مشکل تاھ، کسی کے لیے بھی ماں کو بھولنا تقریباً ناممکن ہے کیونکہ جب وہ زندہ ہوتی ہیں تو آپ جانتے ہیں کہ پیچھے کوئی ہے جو آپ کی حفاظت کے لیے دعا کررہا ہے۔

یہ پڑھیں: سینئر اداکاروں سے آنکھیں ملا کر بات نہیں کرسکتی، حنا آفریدی

حنا آفریدی نے کہا کہ مجھے والدہ کی بہت یاد آتی ہے، جب میرا ڈرامہ چل رہا تھا تو امی کافی پرجوش تھیں، جب وہ زندہ تھیں تو مجھے بہت سکون ملتا تھا کہ کسی نے دعا دی ہے اب مجھے ڈر لگتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں والدہ سے کہتی تھی کہ آپ بیمار نہیں ہیں لیکن جب ان کے انتقال کی خبر ملی تو میں خاموش ہوگئی، اب میں مضبوط ہوگئی ہوں کسی بھی صورت حال کو سنبھال سکتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس لیے بھی مضبوط ہوئی کہ 70 سال کے والد کی دیکھ بھال کرنی ہے جو دل کے مریض ہیں، میں ان کے سامنے خود کو کمزور نہیں دکھا سکتی۔

spot_imgspot_img