spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کورونا کا نیا ویرینٹ مختلف ممالک میں تیزی سے پھیلنے لگا، علامات کیا ہیں؟

کورونا کی نئی قسم بی اے 3.2 جسے سکاڈا کا نام دیا گیا ہے مختلف ممالک سے تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ سکاڈا موجودہ قوت مدافعت اور ویکسین کو بھی شکست دے دیتا ہے، سینٹرز فار ڈیزز کنٹرول اینڈ پریوینیشن کے مطابق اس کی پہلی قسم جنوبی افریقا میں نومبر 2024 میں سامنے آئی اور اب تک 23 ممالک میں اس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کو کورونا وائرس اس قسم کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

سائنسدانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ وائرس پچھلی اقسام کے مقابلے بہت زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے لیکن اومیکران کی پچھلی مختلف اقسام کے برعکس یہ کسی سنگین بیماری کا سبب نہیں بن رہا ہے۔

سیکاڈا کی مختلف علامات کیا ہیں؟

اس کی علامات نزلہ، بخار، سردرد، تھکاوٹ، چھینکتا، گلے میں خراش، کھانسی، پٹھوں اور جسم میں درد، قے، سونگھنے یا ذائقہ کی حس میں تبدیی شامل ہے۔

اگر آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو ٹیسٹ کرائیں۔ اگر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تو گھر پر رہیں اور خود کو دوسروں سے الگ رکھیں۔

spot_imgspot_img