spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل میں ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پی ایس ایل میں ہونا چاہیے تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم کچھ کھلاڑیوں کو بالکل ہی نظر انداز کردیتے ہیں، مجھے امید تھی کہ دو نئی ٹیمیں آنے کے بعد ہمارے کچھ کرکٹرز کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کھیل بھی رہے ہیں، جم میں ورزش کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں، انہیں عزت دینی چاہیے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کی ماضی میں کارکردگی شاندار رہی ہے، انہیں موقع ملنا چاہیے تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر میں کسی ٹیم میں ہوتا تو ان دونوں کو لازمی اپنے ساتھ رکھتا، اگر رویے کا مسئلہ ہے تو گھر میں ہر بچہ ایک جیسا نہیں ہوتا ان کو ایک طریقے سے چلایا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اصل چیز کارکردگی ہوتی ہے آپ کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ کس کھلاڑی سے کس طرح سے کام لینا چاہیے۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کا نام پی ایس ایل آکشن میں شامل نہیں تھا۔

spot_imgspot_img