spot_img

ذات صلة

جمع

شارع فیصل پر کار اور موٹر سائیکل کے لیے نئی اسپیڈ لمٹ مقرر

کراچی (02 مئی 2026): کراچی میں ٹریفک کی روانی...

انٹرن شپ کے خواہشمند طلبہ کیلئے سنہری موقع

لاہور : محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے طلبہ...

بچوں کا ب فارم بنوانا نہایت آسان

لاہور : چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) جسے...

رقص کرتے ہوئے نئی نویلی دلہن کی موت کیسے ہوئی؟ ویڈیو سامنے آگئی

(30 اپریل 2026): سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شادی کی تقریب کے دوران نئی نویلی دلہن کی رقص کرتے ہوئے موت واقع ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

بھارتی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب اُس وقت ماتم میں بدل گئی جب 22 سالہ پیو رقص کرتے ہوئے موت کے منہ میں چلی گئی، نئی نویلی دلہن کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے دن کزن نے دلہن کو بیوٹی پارلر میں قتل کر دیا

واقعہ پیر کی رات پیش آیا، دیپو نامی لڑکی خاندان والوں کے ساتھ راجستھانی گیتوں پر رقص کر رہی تھی۔ تقریباً 10 منٹ رقص کرنے کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ گر گئی۔

خاندان والے اسے فوری طور پر سرکاری اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ طبی ماہرین نے اہل خانہ کو بتایا کہ موت کی ممکنہ وجہ ہارٹ اٹیک تھی۔

دیپو کو بچانے کی کوششیں کی گئیں اور دل کی دھڑکن بحال کرنے کیلیے انجکشن بھی لگائے گئے لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔

اہل خانہ کے مطابق دیپو کی شادی محض چار ماہ قبل دلیپ کمار سے ہوئی تھی جو ممبئی میں اسٹیل کا کاروبار کرتے ہیں۔ شادی کے بعد اپنے خاندان کی کسی تقریب میں یہ ان کی پہلی شرکت تھی۔

لڑکی کی موت کے بعد اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا جس کے بعد پولیس نے لاش آخری رسومات کیلیے ورثاء کے حوالے کر دی۔

spot_imgspot_img