spot_img

ذات صلة

جمع

دبئی پولیس کی بڑی کارروائی : عالمی نیٹ ورک کے 276 ملزمان گرفتار

دبئی پولیس نے امریکی اور چینی اہلکاروں کے ساتھ...

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ویانا (30 اپریل 2026): امریکا اور ایران کی حالیہ...

ایران کو شکست تسلیم کرنا ہوگی، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے...

کیا پیٹرول کی قیمتیں آدھی ہوجائیں گی؟

امریکا اور ایران کی دو مہینے سے جاری اس...

سندھ حکومت نے دفعہ 144 میں توسیع کردی

سندھ حکومت نے دفعہ 144 میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت احتجاج، دھرنے، ریلیاں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

یکم مئی 2026 سے پورے سندھ میں دفعہ 144 نافذ رہے گی، وال چاکنگ اور عوامی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز کو ڈیوٹی کے دوران اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ سیکیورٹی گارڈز کو عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش سے روک دیا گیا ہے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، ایس ایچ اوز کو دفعہ 188 کے تحت کارروائی کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: ڈرون اڑانے پر پابندی میں توسیع، دفعہ 144 نافذ

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کیمروں کے استعمال پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کی تھی۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت مکمل پابندی برقرار رہے گی، جس کا اطلاق 25 مئی تک ہوگا۔ تاہم، ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ انڈور تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی تمام تر ذمہ داری تقریب کے منتظمین پر عائد ہوگی۔

حکومتی اعلامیے میں واضح کیا گیا تھا کہ انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

spot_imgspot_img