spot_img

ذات صلة

جمع

دبئی پولیس کی بڑی کارروائی : عالمی نیٹ ورک کے 276 ملزمان گرفتار

دبئی پولیس نے امریکی اور چینی اہلکاروں کے ساتھ...

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ویانا (30 اپریل 2026): امریکا اور ایران کی حالیہ...

ایران کو شکست تسلیم کرنا ہوگی، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے...

کیا پیٹرول کی قیمتیں آدھی ہوجائیں گی؟

امریکا اور ایران کی دو مہینے سے جاری اس...

مہرالنسا اقبال کا نوجوان اداکاراؤں کو شادی سے متعلق مشورہ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار مہرالنسا اقبال نے نوجوان اداکاراؤں کو شادی سے متعلق مشورہ دے دیا۔

اداکارہ مہرالنسا اقبال نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور عشقیہ‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ ’عشقیہ‘ میں ان کے منفی کردار کو بھرپور پذیرائی ملی۔

اداکارہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’لو دی سوں‘ میں نظر آئیں گی۔

مہرالنسا اقبال نے برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان زکریا شاہ سے شادی اور وہ اور شوہر کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

یہ پڑھیں: مہرالنسا اقبال برطانیہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک

تاہم نجی ٹی وی کے شو میں ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے مہرالنسا اقبال نے کہا کہ نوجوان اداکاراؤں کو مشورہ دیا کہ صحیح وقت پر شادی کرنا مناسب ہے کیونکہ ہر چیز زندگی کے صحیح مرحلے پر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کم عمری میں شادی کرنا ضروری ہے کیونکہ جیسے جیسے آپ بالغ ہوتے جاتے ہیں آپ کی ترجیحات بدل جاتی ہیں اور آپ کا معیار بلند ہوجاتا ہے، بعد میں شادی کرنا مشکل ہوجاتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ صحیح وقت پر فیصلہ کرلیا جائے۔

مہرالنسا نے مزید کہا کہ شادی کے ساتھ ساتھ تمام کام چلتے رہتے ہیں، آپ کو اپنی توقعات کو کنٹرول کرنا پڑتا ہے، سب ایک ساتھ نہیں ملتا، کہیں نہ کہیں آپ کو قربانی دینی پڑتی ہے اور تبھی جاکر گھر بنتے ہیں۔

spot_imgspot_img