spot_img

ذات صلة

جمع

شہریوں کے لیے پاک ایپ متعارف، سرکاری خدمات اب نئے انداز میں

اسلام آباد : نیشنل آئی ٹی بورڈ (این آئی...

گوند کتیرا، انڈہ اور بادام، چمکدار جلد کا بہترین نسخہ

گوند کتیرا موسم گرما میں قدرت کا بہترین تحفہ...

میٹا نے کم قیمت ’اے آئی اسمارٹ چشمے‘ متعارف کرا دیے

کیلیفورنیا (25 جون 2026) : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا...

ایک ہزار عمرہ زائرین شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے

ریاض : سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین...

گوگل سرچ ٹریفک کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی

گوگل کو صارف کے رویے میں بڑی تبدیلی کا...

شہریوں کے لیے پاک ایپ متعارف، سرکاری خدمات اب نئے انداز میں

اسلام آباد : نیشنل آئی ٹی بورڈ (این آئی بی ٹی) نے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے ’پاک ایپ‘ متعارف کرا دی ہے، جس کا مقصد مختلف سرکاری خدمات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر مہیا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ سٹی اسلام آباد ایپ کو ایک نئے انداز میں متعارف کروا رہا ہے، جسے شہریوں کو زیادہ تیز، آسان اور مؤثر ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے شہری اب ایک ہی انداز میں متعدد سرکاری خدمات سے استفادہ کرسکیں گے۔ ’پاک ایپ”‘ کو پاکستان آسان خدمت کے تصور کے تحت تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام کو مختلف سرکاری اداروں کی خدمات تک آسان اور تیز رسائی حاصل ہو سکے۔

جدید یوزر انٹرفیس، بہتر کارکردگی اور آسان نیوی گیشن کے ذریعے اب سرکاری خدمات تک رسائی پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوگئی ہے۔

پاکستان کے شہری پاک ایپ کے ساتھ اپنی تمام تر سہولیات کو ایک اسمارٹ اور مربوط پلیٹ فارم پر منتقل کریں اور ڈیجیٹل پاکستان کا حصہ بنیں۔

صارفین اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب کیو آر کوڈز اسکین کرکے ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

spot_imgspot_img