spot_img

ذات صلة

جمع

انمول پنکی کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی (14 مئی 2026): خاتون ڈرگ ڈیلر انمول پنکی...

انمول پنکی 300 گرام کوکین کو ایک کلو کیسے کرتی تھی؟

کراچی : ہائی پروفائل کیس میں گرفتار خاتون ڈرگ...

کیئر اسٹارمر سے 70 سے زائد لیبر ایم پیز کا مستعفی ہونے کا مطالبہ

لندن : بلدیاتی الیکشن میں ناکامی کے بعد برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر پر وزیر داخلہ شبانہ محمود سمیت 70سے زائد لیبر پارٹی کے ایم پیز نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

اس حوالے سے برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سینئر برطانوی وزرا استعفے کا مطالبہ  لے کر وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق کل کابینہ اجلاس میں بھی کئیر اسٹارمر سے نئی قیادت کو موقع دینے کی تجویز دیتے ہوئے باقاعدہ استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ لوکل الیکشنز میں لیبر پارٹی کی شکست کے بعد کیئر اسٹارمر پر استعفے کیلئے دباؤ بڑھا، برطانیہ میں آج 5 پارلیمانی سیکریٹریز نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

استعفیٰ دینے والوں میں ہیلتھ سیکرٹری ویس اسٹریٹنگ کے معاون جو مورس بھی شامل ہیں جو انوائرمنٹ سیکرٹری کے معاون ٹام رٹلینڈ پارلیمنٹری پرائیوٹ سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا ہے کہ لیبرپارٹی کی عوام میں مقبولیت میں کمی آئی ہے، مقامی حکومتوں کے انتخابات میں بھی لیبر پارٹی نے بہت سی نشستیں گنوائیں۔

اس کے علاوہ برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے بھی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے استعفے دینے کا مطالبہ کردیا ہے، شبانہ محمود برٹش پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ ہیں اور لیبر پارٹی میں ان کی مضبوط پوزیشن ہے۔

شبانہ محمود نے وزیراعظم کو استعفے سے متعلق ٹائم ٹیبل طے کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ کابینہ کے 2 سینئر اراکین نے بھی اسٹارمر کو یہی مشورہ دیا ہے۔

 

کیا برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر استعفیٰ دینے والے ہیں؟ اہم بیان سامنے آگیا

spot_imgspot_img