کراچی : موچکو پولیس نے کیش وین کے ذریعہ غیر ملکی سگریٹ بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
وین سے 1 کروڑ 48 لاکھ 24ہزار روپے مالیت کی غیرملکی سگریٹ کے 8 ہزار پیکٹ برآمد ہوئے، پولیس نے سیکورٹی کمپنی کے تین ملازمین سمیت 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ملزمان میں ڈرائیور غلام مصطفی، سپروائزر اسحاق، سیکیورٹی گارڈ رضا اور ملزم صدیق شامل ہیں، ضبط شدہ مال ،نقد رقم اور گاڑی قانونی کارروائی کیلئے کسٹمزحکام کے حوالے کر دی گئی۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام اور ملک بھر میں قانونی تجارت کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔
بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی بڑی کوششں ناکام



