spot_img

ذات صلة

جمع

ستارہ امتیاز کا اعزاز پانا ناقابل یقین ہے، حدیقہ کیانی

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو فن موسیقی کے خدمات...

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں؟

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں...

ایک اور ملک نے عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا

مراکش میں عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری شعبے کی...

جامعہ کراچی نے انجمن اساتذہ کے الزامات کو مسترد کردیا

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے  انجمن اساتذہ کی جانب...

بجلی کی چوری کا نیا طریقہ بے نقاب

لاہور (14 مئی 2026): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے کارروائی کرتے ہوئے بجلی کی چوری کا نیا طریقہ بے نقاب کر دیا۔

لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بجلی کی چوری بے نقاب کیا، یہ کارروائی چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر کی گئی۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ ٹیم نے شاہدرہ میں صنعتی کنکشن پر چھاپہ مارا اور دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے میٹرز چلانے چلا کر کمپنی کو 65 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جہاں بجلی چوری ہوگی، وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، اویس لغاری کا اعلان

بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹیم نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے موقع سے کیبل، میٹر اور ٹرانسفارمر اتار لیا، ایس ای ناردرن محمد مزمل، جیا موسیٰ سرویلنس اور ایم اینڈ ٹی ٹیم کو سی ای او لیسکو نے شاباشی دی۔

سی ای او نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف لیسکو کا شکنجہ مزید سخت اور بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔

spot_imgspot_img