spot_img

ذات صلة

جمع

ممکنہ برطانوی وزیراعظم اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں!

برطانیہ کے ممکنہ اگلے وزیر اعظم اینڈی برنہم کا...

فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ امیتابھ بچن کے گلے پڑ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران اداکار امیتابھ بچن...

ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اداکار ہمایوں اشرف اور اداکارہ خدیجہ سلیم کی ماضی...

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز...

احسن خان کے والد انتقال کرگئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار احسن خان کے والد...

’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں ’پھوپھو‘ کے شوہر کی بات سے مداحوں کا اتفاق

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں ’پھوپھو‘ (شگفتہ اعجاز) کے شوہر کی بات سے مداحوں نے اتفاق کرلیا۔

ڈرامہ سیریل ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں فرحان سعید اور ثنا جاوید مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں صبا حمید، حارث وحید، سلمان شاہد، شگفتہ اعجاز ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سائرہ رضا نے لکھی ہے۔

یہ ڈرامہ اس لحاظ سے بھی انتہائی جذباتی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے معروف مصنفہ سائرہ رضا نے اپنی وفات سے قبل تحریر کیا تھا۔

فرحان سعید نے انس کا کردار نبھایا ہے۔ ثنا جاوید اور یونیورسٹی کے ساتھی اسے جیل سے بچانے آئے جبکہ شگفتہ اعجاز کی جانب سے ادا کی گئی ان کی پھپھو عنبرین بھی بچاؤ کے لیے آگئیں۔

بس تیرا ساتھ ہو نے یہ بھی دکھایا کہ پھوپھو نے اپنے والدین کے انتقال کے بعد اس کی پرورش کیوں نہیں کی، اس کے شوہر نے اسے گھر میں رکھنے کی اجازت نہیں دی اور کہا کہ یہ غلط ہے کیونکہ ان کی اپنی بیٹی کبھی آرام سے نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ انس نا محرم ہوں گے اور ان کی بیٹی بے چینی محسوس کرے گی اگر میرا سگا بھتیجا بھی ہوتا تو میں گھر میں بیٹی کے ہوتے ہوئے میں اسے گھر میں نہیں رہ سکتا۔

بس تیرا ساتھ ہو کے مداح ان کے موقف سے متفق ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ یہ درست ہے، بہت اچھا انہوں نے ایک ڈرامے میں دکھایا۔

ایک اور نے مزید کہا کہ اس طرح ایک باپ کو اپنے بچے کی حفاظت کرنی چاہیے۔ تیسرے مداح نے کہا کہ پھوپھو کا شوہر ٹھیک کہہ رہا ہے لیکن اسے انس کی حالت زار پر بھی نظر رکھنی چاہیے تھی۔

spot_imgspot_img