عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے نیا البم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔
معروف گلوکار عاطف اسلم نے لندن میں کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران چوتھے اسٹوڈیو البم کی ریلیز کا اعلان کیا ہے لیکن اس کے بارے میں کوئی بھی تفصیل بیان نہیں کی ہے۔
گلوکار نے اپنے میوزک کیریئر کا پہلا اسٹوڈیو البم 2004 میں ریلیز کیا تھا۔
عاطف اسلم نے کنسرٹ میں اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کئی برس پہلے کی بات ہے کہ لاہور میں ایک ایسا لڑکا رہتا تھا، جس کے پاس جیب خرچ کے لیے بہت زیادہ پیسے نہیں ہوتے تھے کیونکہ اس کے لیے اس کے دوست بہت اہم تھے۔
یہ پڑھیں: عاطف اسلم کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام
گلوکار نے بتایا کہ لڑکے کے لیے دوست اہم اس لیے تھے کیونکہ دوستوں نے اس کے لیے بہت قربانیاں دیں، وہ اسے اپنا کھانا دے دیتے تھے، اسے کالج تک بھی چھوڑ دیتے تھے، کون جانتا تھا کہ وہ لڑکا 20 سال بعد لندن کے او 2 ایرینا میں ہو گا؟
انہوں نے کنسرٹ کے دوران اپنی نوجوانی کی کہانی سنانے کے بعد اپنے پہلے البم کی ریلیز میں ساتھ دینے والے تمام لوگوں کے لیے اپنا مشہور گانا ’جل پری‘ گایا۔



