spot_img

ذات صلة

جمع

’دھمال 4‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

بالی ووڈ کی مزاحیہ فلم ’دھمال 4‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہوئی دھوم مچادی ہے۔

’دھمال‘ فرنچائز کی چوتھی فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ، جاوید جعفری، سنجے مشرا، ایشا گپتا، سنجیدہ شیخ، انجلی آنند، اپیندر لیمئے، وجے پاٹکر، روی کشن اور دیگر اداکاروں پر مشتمل بڑی کاسٹ شامل ہیں۔

دھمال 4، 10 جولائی کو دنیا بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تین منٹ اور ستائیس سیکنڈ کا یہ ٹریلر دھمال گینگ کی واپسی کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ وہ اپنی زندگی کے سب سے بڑے خزانے کی تلاش پر نکلتے ہیں۔ یہ ٹریلر فرنچائز کی پہلی فلم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاندار مزاحیہ لمحات اور یادگار مکالموں کے ذریعے پرانی یادوں کو تازہ کرتا ہے۔

ٹریلر کا آغاز ایک چھپے ہوئے خزانے کے اعلان سے ہوتا ہے،جو اجے دیوگن، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ اور روی کشن کو ایک مہم جوئی پر روانہ کر دیتا ہے، اس میں روایتی مزاح  اور کئی لوٹ پوٹ کر دینے والے لمحات شامل ہیں، جیسے جاوید جعفری کا ایک مگرمچھ سے سامنا اور اجے دیوگن کا اپنی فلم پھول اور کانٹے کا مزاحیہ حوالہ دینا۔

ٹی سیریز  نے اپنے ایکس  اکاؤنٹ پر یہ ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اسے بڑی فیملی انٹرٹینر قرار دیا ہے۔

فلم گلشن کمار اور ٹی سیریز کی پیشکش ہے جو دیوگن فلمز کے تعاون سے تیار کی گئی ہے اور اس کے پروڈکشن ہاؤسز میں ٹی سیریز فلمز، ماروتی انٹرنیشنل اور پینوراما اسٹوڈیوز شامل ہیں۔

 فلم کی ہدایت کاری اندر کمار نے کی ہے جبکہ اسے اجے دیوگن، بھوشن کمار، کرشن کمار، اشوک ٹھکیریا، اندر کمار، آنند پنڈت اور کمار منگت پاٹھک نے پروڈیوس کیا ہے۔

spot_imgspot_img