spot_img

ذات صلة

جمع

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی

کراچی (12 جون 2026): صدر میں موجود کراچی کی سب سے بڑی موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق صدر موبائل مارکیٹ میں دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، دھوئیں سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک دکاندار نے دعویٰ کیا کہ دو دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، فائر سیفٹی آلات کی وجہ سے دکانداروں نے فوری رسپانڈ کیا۔

دسمبر 2023 میں بھی آگ لگی تھی

یاد رہے کہ دسمبر 2023 میں صدر موبائل مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی سے کئی دکانیں جل گئی تھیں، آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا تھا۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے، آگ بجھانے کے عمل میں 10 فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزرز نے حصہ لیا تھا۔

آتشزدگی سے درجنوں دکانیں جل گئی تھیں اور کروڑوں کا نقصان ہوا تھا۔ متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ رات 3 بجے کے بعد اطلاع ملی کہ مارکیٹ میں آگ لگی ہے، آگ گراؤنڈ فلور پر بیٹری کی دکان میں لگی جس نے مارکیٹ کو لپیٹ میں لیا، فائر بریگیڈ کچھ تاخیر سے بھی پہنچی آگ بجھانے کے آلات بھی نہیں تھے۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک بر وقت بجلی بند کر دیتی تو آگ مزید نہ پھیلتی، ہم ٹیکس دیتے ہیں لیکن حکومت ہم کو کسی قسم کا تحفظ نہیں دیتی۔

spot_imgspot_img