spot_img

ذات صلة

جمع

ستارہ امتیاز کا اعزاز پانا ناقابل یقین ہے، حدیقہ کیانی

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو فن موسیقی کے خدمات...

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں؟

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں...

ایک اور ملک نے عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا

مراکش میں عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری شعبے کی...

جامعہ کراچی نے انجمن اساتذہ کے الزامات کو مسترد کردیا

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے  انجمن اساتذہ کی جانب...

خام تیل کی سپلائی : سعودی آرامکو چیف نے دنیا کو بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

دبئی (10 مئی 2026): آبنائے ہرمز بندش کے باعث تیل کی عالمی منڈی شدید دباؤ کا شکار ہے، سعودی آرامکو کے سی ای او نے دنیا کو بڑے خطرے سے باخبر کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین ایچ ناصر نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کی جنگ کے دوران عالمی منڈی اب تک تقریباً ایک ارب بیرل تیل سے محروم ہوچکی ہے۔

اس صورتحال کے سبب توانائی کی عالمی منڈی کو معمول پر واپس آنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ایک ارب بیرل تیل کی کمی سے عالمی منڈی کی بحالی کا عمل مزید سست ہوجائے گا۔

دبئی میں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تیل کی ترسیل دوبارہ بحال بھی ہو جائے تب بھی مارکیٹ کو مستحکم ہونے میں وقت درکار ہوگا کیونکہ طویل عرصے سے کم سرمایہ کاری اور محدود ذخائر نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

امین ناصر نے بتایا کہ آرامکو نے آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر اپنی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن استعمال کی، جس کے ذریعے خام تیل کو بحیرہ احمر تک منتقل کیا گیا، ان کے بقول یہ پائپ لائن عالمی سپلائی بحران کے دوران ایک “اہم لائف لائن” ثابت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کا بنیادی مقصد توانائی کی فراہمی کو ہرحال میں جاری رکھنا ہے، چاہے عالمی نظام شدید دباؤ کا شکار ہی کیوں نہ ہو۔

سعودی آرامکو چیف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی تجارتی راستوں میں تبدیلیوں کے باوجود ایشیا کمپنی کے لیے سب سے اہم مارکیٹ ہے کیونکہ مستقبل میں توانائی کی طلب کا بڑا مرکز ایشیائی خطہ ہی رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ایران کی جانب سے بحری راستوں کی بندش کے باعث عالمی تیل سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے۔ اس صورتحال نے شپنگ کمپنیوں کی سرگرمیوں کو محدود کر دیا جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی اور اسرائیلی جنگی کارروائیوں کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی بے یقینی نے توانائی کے بحران کو مزید گھمبیر کردیا ہے۔

امریکا ایران کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

spot_imgspot_img