spot_img

ذات صلة

جمع

اچانک پڑٖنے والے پراسرار گڑھے، کیا خلائی مخلوق زمین پر آگئی؟

استنبول : ترکی میں حالیہ برسوں میں زمین دھنسنے...

برطانوی کنگ چارلس سوم کا امریکی کانگریس سے خطاب

واشنگٹن : برطانیہ کے کنگ چارلس نے کہا ہے...

امریکا نے ایران کے مزید درجنوں اداروں اور افراد پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن : امریکا نے ایران کی مبینہ معاونت کرنے...

نیوزی لینڈ نے ہنرمند غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی

کراچی : نیوزی لینڈ نے غیرملکی ہنر مندوں کیلیے...

بندر پکڑو ۔۔۔ انعام پاؤ

بھارت میں بندروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے معمولات زندگی متاثر ہونے پر ریاستی حکومت نے منفرد اقدام کے طور پر بندروں کو پکڑنے پر انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق مہاراشٹر حکومت نے بندروں کے حملوں سے ہونے والی پریشانی کا حل تجویز کیا ہے جس میں شہریوں سے بندروں کو پکڑنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

بندروں کو محفوظ طریقے سے پکڑنے پر 600 روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔ اگر کوئی شہری بندر کو محفوظ طور پر پکڑتا ہے تو اسے محکمہ جنگلات کے حکام تصدیق کے بعد 600 روپے انعام دیں گے۔

ایسے اقدامات ماضی میں بھی کیے گئے ہیں تاہم اس بار انعامی رقم کو 300 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کر دیا گیا ہے جس کے ساتھ کچھ شرائط بھی عائد ہیں۔

ان شرائط میں سب سے اہم بندر کو کوئی زخمی پہنچائے بغیر پکڑنا سب سے اہم ہے اور اسے 10 کلومیٹر دور چھوڑا جائے گا جہاں سے پکڑا تھا۔

بندروں کی بڑھتی سرگرمیوں سے نہ صرف دیہات میں رہنے والے لوگ پریشان ہیں بلکہ شہری علاقوں کے عوام بھی تنگ ہیں۔

spot_imgspot_img