کراچی : مسلم لیگ ن کے سابق رہنما مفتاح اسماعیل نے نواز شریف اور شہباز شریف کی بدعنوانی سے متعلق حیران کن مؤقف اختیار کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر عائد کرپشن کے الزامات سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔
پروگرام میں ان سے سوال کیا گیا کہ آیا انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں نواز شریف اور شہباز شریف کو کرپٹ پایا ہے یا نہیں؟۔
جس کے جواب میں انہوں نے بغیر کسی توقف کے فوری طور پر نفی میں سر ہلایا اور واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر نہ کبھی نواز شریف کو کرپٹ پایا اور نہ ہی شہباز شریف کے بارے میں ایسا کوئی مشاہدہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں بھی مختلف ٹی وی پروگرامز میں یہی مؤقف اختیار کیا ہے اور پارٹی چھوڑنے کے بعد بھی انہوں نے کبھی اس حوالے سے ان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ ہوسکتے ہیں، تاہم کسی بھی شخصیت پر کرپشن کا الزام لگانے کے لیے ٹھوس شواہد ہونا ضروری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو کرپٹ قرار دینا ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور میں نے اپنی ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر ایسا کبھی نہیں کہا۔
پٹرول کی قیمت کے معاملے میں کرپشن کی بو آرہی ہے، مفتاح اسماعیل



