کراچی: 28 اپریل 2026 کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 11 کرکٹ میچ کے سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف کے روڈ ٹریفک کیلئے کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔
پارکنگ کے مقامات اور ان کے راستے، نیشنل کو چنگ سینٹر / چائنا گراؤنڈ پارکنگ
کارساز سے آنے والے حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر مشتمل کو چنگ سینٹر / چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں گے۔
ملینیم سے آنے والے اسٹیدیم روڈ ( پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، اسٹیڈ یم فلائی اور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر میشل کو چنگ سینٹر / چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
نیو ٹاؤن سے آنے والے حضرات اسٹیدیم روڈ ( پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، آغا خان ہاسپٹل کے بعد بائیں جانب سرشاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر / چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں۔
نیز
ہیوی ٹریفک: سہراب گوٹھ سے جانب نیا۔ لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ۔ پی پی چور گلی سے جانب یو نیورسٹی روڈ ۔ کار ساز سے اسٹیڈیم۔ ملینیم تا نیو ٹاؤن اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا۔
ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریک پولیس سے تعاون کریں۔ درج بالا ہدایات پر عمل کریں۔ اپنی گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ او پر بنائے گئے پارکنگ مقام پر ہی پارک کریں۔
کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس را ہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپکی رہنمائی کے لئے موجود ہیں یا ہمارے سوشل میڈیا یونٹ ( فیس بک www.facebook.com/karachitrafficpolice ۔ واٹس ایپ 03059266907 ۔ یا ایف ایم ریڈیو 88.6 ) سے تازہ ترین اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیں۔



