spot_img

ذات صلة

جمع

ستارہ امتیاز کا اعزاز پانا ناقابل یقین ہے، حدیقہ کیانی

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو فن موسیقی کے خدمات...

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں؟

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں...

ایک اور ملک نے عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا

مراکش میں عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری شعبے کی...

جامعہ کراچی نے انجمن اساتذہ کے الزامات کو مسترد کردیا

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے  انجمن اساتذہ کی جانب...

کراچی : لڑکی سے ملنے آنے والا نوجوان غیرت کے نام پر قتل

کراچی (10 مئی 2026): کورنگی گودام چورنگی کے قریب فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، مقتول کو لڑکی نے مبینہ طور پر ملنے کیلئے بلایا تھا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 20 سالہ ماجد علی ولد محمد رمضان لغاری کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول ماجد علی مورو بائی پاس کا رہائشی اور کنٹینر چلاتا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے کیونکہ مقتول کو لڑکی سے ملنے کے بہانے بلا کر ملزمان نے قتل کیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی گودام چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 20 سالہ نوجوان ماجد جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ماجد اپنے ساتھی محمد صالح کے ساتھ کراچی میں رہائش پذیر تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ لڑکی سے دوستی اور پرانے تنازعے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، پولیس حکام کے مطابق مقتول کی ایک لڑکی سے دوستی پر دونوں خاندانوں کے درمیان پہلے تنازعہ ہوا تھا تاہم بعد میں صلح بھی ہوگئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کو مبینہ طور پر فاطمہ نامی لڑکی نے ملاقات کیلئے بلایا تھا، اسی دوران دو نامعلوم ملزمان 70 سی سی موٹر سائیکل پر آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،

واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کیلیے ایمبولنس کے ذریعے سے جناح اسپتال منتقل کیا۔

جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے 3 خول ملے ہیں، تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ط

spot_imgspot_img