spot_img

ذات صلة

جمع

وزیر اعظم شہباز شریف مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (27 جون 2026): وزیر اعظم میاں شہباز شریف...

شہزادہ جارج نے والد ولیم کے نقشِ قدم پر چلنے کا فیصلہ کرلیا

لندن : برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کی...

جی ٹی اے 6 کے شائقین کیلیے خوشخبری

راک اسٹار گیمز کے شائقین کی انتظار کی گھڑیاں...

ایپل نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)...

وزیر اعظم شہباز شریف مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (27 جون 2026): وزیر اعظم میاں شہباز شریف مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

کراچی پہنچنے پر وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری نے وزیر اعظم شہباز شریف کا فیصل ایئر بیس پر استقبال کیا۔

وزیر اعظم پاکستان نیول اکیڈمی، پی این ایس رہبر، کراچی میں منعقدہ 125 مڈشپ مین اور 33 ویں شارٹ سروس کمیشن (SSC) کورس کی پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔


حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا


نیول اکیڈمی آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف وزیر اعظم کا استقبال کریں گے، وزیر اعظم نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مڈ شپ مین اور کیڈٹس میں انعامات تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم مڈ شپ مین عمر مختار کو بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے بھی نوازیں گے، آفیسر کیڈٹ حافظ محمد احمد منور کو چیف آف ڈیفنس فورسز گولڈ میڈل اور شارٹ سروس کمیشن کورس کی آفیسر کیڈٹ الویرا حمزہ کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازیں گے۔

تقریب میں 123 مڈشپ مین اور 30 ایس ایس سی کیڈٹس پاس آؤٹ ہو رہے ہیں، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں بحرین، عراق اور جبوتی کے مڈشپ مین بھی شامل ہیں۔ اس تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام، معززین اور کمیشن حاصل کرنے والے افسران کے والدین بھی شرکت کریں گے۔

spot_imgspot_img