وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ کی اپنی صحت سے متعلق خبروں پر وضاحت آگئی۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ خیریت سے ہوں اور صحت یابی کے مراحل سےگزر رہا ہوں، چار سے پانچ روز قبل معمولی طبی پروسیجر کے لیے ابوظبی کیا تھا جہاں پروسیجر کامیاب اور دو روز قبل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
ناصرشاہ نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے طبیعت بہتر ہے جلد وطن واپس آؤں گا، سوشل میڈیا پر خبروں سے چاہنے والوں میں تشویش پیدا ہوئی، فون کالز، پیغامات اور دعاؤں پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دعاؤں کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے عوام کی محبت اور دعاؤں پر ممنون ہوں۔



