spot_img

ذات صلة

جمع

وزارت خزانہ کی بیرونی ادائیگیوں سے متعلق وضاحت آگئی

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی بیرونی ادائیگیوں سے متعلق...

وزیراعظم کا پیٹرول پر 80 روپے کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کے لیے پیٹرول ریلیف کے...

مچھ جیل میں قید قبائلی رہنما پر مبینہ خنجر سے حملہ

کوئٹہ (3 اپریل 2026): مچھ جیل میں قید قبائلی...

موٹرسائیکل، کاشتکاروں اور ٹرانسپورٹرز کو پیٹرول پر کتنا ریلیف ملے گا؟

وزیراعظم کے سیاسی مشیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم نے ہر موٹرسائیکل والے کو  20 لیٹر پیٹرول پر 2000 روپے کا ریلیف دینا ہے اور ہر ٹرانسپورٹ بسز کو 70ہزار روپے ماہانہ پیٹرول کی مد میں دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے پوری امید ہے 50 سے 35 فیصد منوانے میں کامیاب ہوں گے آئی ایم ایف سے جیسے ہی حکومت کو ریلیف ملے گا وہ فوری عوام کو فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر چھوٹے کاشتکار کو 1500روپے فی ایکٹر پر دیں گے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سبسڈی کی رقم کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

سیاسی مشیر نے بتایا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت پر اگر غلط اضافہ ہوا تو جو سزا تجویز کریں وہ قبول ہو گی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ خطے کی جنگ ہے ایسی خوفناک صورتحال دنیا میں پیدا ہونے والی ہے شاید پیٹرول دگنی قیمت میں بھی نہ ملے۔

پنجاب

مریم نواز نے کہا کہ کل سے موٹر سائیکل مالکان کو 20 لیٹر تک پیٹرول 100 روپے رعایت ملے گی۔۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل مالکان پیٹرول پر عایت کے لیے 1000 پر رابطہ کرسکیں گے۔

سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومتِ سندھ ہر موٹر سائیکل سوار کو ماہانہ 2,000 روپے فیول سبسڈی فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کے حوالے سے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت رقم کی منتقلی کے لیے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ جلد ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کرے گا، جہاں شہری اپنا شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ (IBAN) نمبر درج کر کے رقم حاصل کر سکیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل مالکان کو اس ایپ میں اپنا شناختی کارڈ (CNIC) نمبر درج کرنا ہوگا، جس کے ذریعے سسٹم خودکار طریقے سے تصدیق کرے گا کہ گاڑی درخواست گزار کے نام پر رجسٹرڈ ہے یا نہیں۔

مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ اگر موٹر سائیکل مالک کے نام پر نہیں ہوگی تو وہ سبسڈی کے لیے اہل نہیں ہوگا۔ وہ تمام افراد جنہوں نے موٹر سائیکل خرید لی ہے لیکن اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائی، وہ 15 دن کے اندر اسے مفت ٹرانسفر کروا سکتے ہیں تاکہ شہری فوری طور پر گاڑی اپنے نام منتقل کروا سکیں۔

حکومت نے ٹرانسفر فیس ختم کر دی ہے تاکہ صرف اصل مالکان کو ہی سبسڈی مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ سبسڈی کی 15 سے 20 اپریل کے درمیان یہ رقوم اکاونٹس میں منتقل کر دی جائیں گی۔

’پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو پہیہ جام ہڑتال کریں گے‘

ٹول ٹیکس

وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے این ایچ اے کو ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کردیے۔

وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے ٹول ٹیکس میں 5 اپریل سے ہونے والا اضافہ معطل کرنے کا اعلان کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔

سفر بالکل مفت

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کو شہریوں کے لیے مفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اورنج لائن، میٹرو بس، اسپیڈو اور گرین الیکٹرو بس میں سفر بھی بلا معاوضہ ہوگا۔

پنجاب حکومت نے زراعت اور کسان کے تحفظ کے لیے نقد رقم اور ڈیزل پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ رجسٹرڈ موٹر سائیکل سواروں کو بھی ریلیف، ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم نے اربوں روپے کا بوجھ اٹھا کر مخلصانہ کوشش سے عوام کو مشکلات سے بچایا۔ تاہم بدترین معاشی صورتحال میں بھی عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے اور مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے باعث پوری دنیا معاشی بحران کا شکار ہے اور درآمدی تیل پرانحصار سے پاکستان زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ غیر معمولی حالات کے باعث شہری پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ بہتری آتے ہی عوام کو معاشی بوجھ سے نجات دلائیں گے۔

ٹرین کا کرایہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹرین کے کرایوں میں 30 فیصد تک اضافہ ہو رہا تھا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلوےیز کو کسی بھی کلاس کے کرائے بڑھانے سے منع کر دیا ہے۔

حکومت پاکستان نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا کرتے ہوئے رواں مالی سال کے اختتام 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ اپنے ذمہ لے لیا ہے۔

spot_imgspot_img