spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

ہانیہ عامر کا شادی کا پوچھنے پر مداح کو دلچسپ جواب

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کا سوال پوچھنے والی مداح کو دلچسپ جواب دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میری زندگی ہے تو‘ میں اداکارہ ہانیہ عامر نے ’عائرہ‘ کا مرکزی کردار نبھایا جس نے مداحوں میں بھرپور پذیرائی حاصل کی۔

اداکارہ کے ساتھ مرکزی کردار میں بلال عباس موجود تھے۔

ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر مداح کے سوال کے جواب دے کر لوگوں کو حیران کردیتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ حال ہی میں ہوا جب مداح نے ان سے سوال کیا کہ ’ہانیہ خبر آئی ہیں کہ آپ کی بھی شادی ہوگئی ہے؟‘

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’ایسی خبریں آتی رہتی ہیں۔‘

اس سے قبل اداکارہ یشما گل سے بھی ہانیہ کی شادی کا سوال کیا گیا تھا۔

یشما گل نے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کے سوال کا جواب دے دیا

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ہانیہ اور عاصم کی شادی کے حوالے سے مجھے کوئی علم نہیں لیکن اگر یہ شادی ہوتی ہے تو دونوں خود ہی اس بارے میں بتادیں گے۔

یشما گل نے کہا تھا کہ میری بس یہی خواہش ہے کہ جو بھی شادی کر رہے ہیں، ان سب کو خوبصورت، خیال رکھنے والے اور قابل احترام ساتھی ملیں۔

واضح رہے کہ یشما گل اور ہانیہ عامر انڈسٹری کی بہترین دوست ہیں اور اکثر دونوں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

spot_imgspot_img