spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

وزارت خزانہ کی بیرونی ادائیگیوں سے متعلق وضاحت آگئی

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی بیرونی ادائیگیوں سے متعلق وضاحت آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے تمام بیرونی قرضے اور ادائیگیاں بروقت کرے گا، حکومت نے بیرونی ادائیگیوں کی نگرانی تیز کردی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھا جارہا ہے، بیرونی مالی صورت حال پر حکومت کی کڑی نظر برقرار ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا معیشت کو مستحکم رکھنے کا عزم برقرار ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا،  یہ رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یو اے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہاتھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی۔

spot_imgspot_img