spot_img

ذات صلة

جمع

لاہور : اسلحہ برآمدگی کیلیے آنے والی پولیس کو خودکش بارودی جیکٹ مل گئی

لاہور : پولیس نے گرفتار مبینہ دہشت گرد کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے اس کے گھر سے ایک خودکش بارودی جیکٹ برآمد کرلی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غازی آباد کے ایک گھر سے خودکش بارودی جیکٹ برآمد کی گئی ہے۔

لاہور پولیس نے زیرحراست ملزم خان بابا کے گھر سے خودکش بارودی جیکٹ برآمد کی، سی ٹی ڈی کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی، جیکٹ میں بارودی مواد موجود تھا۔

پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ملزم کیخلاف دوسرا مقدمہ درج کیا جارہا ہے، لین دین کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے 19 اکتوبر کو چھاپہ مارا گیا تھا۔

ملزم انصرعرف خان بابا نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی تھی، ملزم خان بابا کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے اسلحے کی ریکوری کے لیے ملزم کے گھر پر دوبارہ چھاپہ مارا تھا۔

spot_imgspot_img