spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

لاہور : دکان میں گیس سلنڈر کا زور دار دھماکا

لاہور : دکان میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، نتیجے میں 8 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیزا شاپ کے اندر سلنڈر پھٹنے سے8افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر دھماکے کے زخمیوں میں سلمان، معظم، فیصل، ساجد، شہریار، نعمان، داؤد اور سبحان شامل ہیں۔

 

 

spot_imgspot_img