spot_img

ذات صلة

جمع

ستارہ امتیاز کا اعزاز پانا ناقابل یقین ہے، حدیقہ کیانی

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو فن موسیقی کے خدمات...

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں؟

بیرون ملک براہ راست ملازمت کو محفوظ کیسے بنائیں...

ایک اور ملک نے عید سے قبل تنخواہیں دینے کا اعلان کر دیا

مراکش میں عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری شعبے کی...

جامعہ کراچی نے انجمن اساتذہ کے الزامات کو مسترد کردیا

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے  انجمن اساتذہ کی جانب...

صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ ختم ہونے کا اشارہ دے دیا

ماسکو : روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جنگ ختم ہونے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں یوکرین تنازع ایک نتیجے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ماسکو میں یومِ فتح کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن  نے کہا کہ میرے خیال میں یہ معاملہ اختتام کے قریب پہنچ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں سہولت پر امریکا کے شکرگزار ہیں، یہ معاملہ اب صرف اور صرف روس اور یوکرین کے درمیان رہ گیا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ چیکو سلوواکیہ کے وزیراعظم نے بتایا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی آمنے سامنے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔

صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ دیرپا امن معاہدہ طے پانے کے بعد ہی زیلنسکی سے مل سکتے ہیں، امید ہے کہ ایرانی تنازع جلد سے جلد ختم ہوجائے گا۔،

یاد رہے کہ روس نے سال 2022 میں یوکرین پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد روس اور مغربی ممالک کے تعلقات شدید بحران کا شکار ہوگئے، اس جنگ کو سرد جنگ کے بعد یورپ کا سب سے بڑا تنازع قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق روس نے حالیہ برسوں کی نسبت اس بار محدود پیمانے پر یومِ فتح کی پریڈ منعقد کی۔ 9مئی کو منایا جانے والا یہ قومی دن دوسری جنگِ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

اگرچہ روس نے یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس میں پیش رفت کی ہے، تاہم روسی افواج اب تک پورے خطے پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر سکیں۔ جنگ کے دوران دونوں جانب بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ یوکرین کے کئی علاقے تباہ ہوچکے ہیں۔

spot_imgspot_img