فلم اسٹار صاحبہ نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر اداکار شفقت چیمہ نے سیٹ پر سانپ کھا لیا تھا۔
اداکارہ صاحبہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی اور اس دوران میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
انہوں نے کہا کہ شفقت چیمہ کو اداکاری کا جنون تھا، شوٹنگ کے دوران انہوں نے سانپ کو بائٹ کرلیا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جانا پڑا تھا۔
صاحبہ کا کہنا تھا کہ ان کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ ہیرو مار دیتا تھا تو وہ اٹھ کر بیٹھ جاتے تھے۔
یہ پڑھیں: ریمبو مجھے ’اکشے کمار‘ کی طرح لگتے تھے، صاحبہ
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ابھی کی دور کی اداکاراؤں میں سجل علی، ہانیہ عامر اور عائزہ خان بہت پسند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرانی اداکاراؤں میں میری والدہ نشو بیگم، بابرہ شریف، انجمن پسند ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ 90 کی دہائی کے اداکاروں کے ساتھ کام کرچکی ہوں تو اب ان کے ساتھ دوبارہ اداکاری نہیں کروں گی۔



