spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سخت الفاظ بچے کی شخصیت متاثر کرتے ہیں، زاہد احمد

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد کا کہنا ہے کہ سخت الفاظ بچے کی شخصیت کو متاثر کرتے ہیں۔

اداکار زاہد احمد نے گزشتہ روز پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ڈرامے میں ایسے شخص کا کردار ادا کیا جس کی شخصیت اس وقت ٹوٹ گئی جب اسے بچپن میں بدسلوکی اور دھمکیاں دی گئیں۔

اداکار نے بتایا کہ اس کردار کو ادا کرتے ہوئے والدین کے بارے میں میرا نقطہ نظر بدل گیا۔

اداکار نے کہا کہ اس کردار سے سیکھا کہ سزا یا سخت الفاظ سے بچے کی شخصیت کیسے ٹوٹ سکتی ہے، پرانے زمانے میں والدین سخت پرورش کرتے تھے لیکن میں نے سیکھا کہ بچے کی جذباتی تندرستی بہت ضروری ہے۔

یہ پڑھیں: میں ایوارڈز پر نہیں آخرت پر یقین رکھتا ہوں، زاہد احمد

انہوں نے کہا کہ آپ بچے کی عزت نفس پر غور کیے بغیر اسے ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرسکتے۔

spot_imgspot_img