spot_img

ذات صلة

جمع

سنیتا مارشل اور حسن احمد کی پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟

اداکارہ سنیتا مارشل اور حسن احمد نے بتایا ہے کہ ان کی پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے عید اسپیشل شو میں اداکارہ سنیتا مارشل اور حسن احمد نے شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

حسن احمد نے بتایا کہ ہماری شادی کو 18 سال ہوگئے ہیں، میں کراچی سے لاہور سفر کررہا تھا جب پہلی مرتبہ جہاز میں سنیتا مارشل کو دیکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں لاہور میں ایونٹ کرنے جارہا تھا اہلیہ بھی جس کا حصہ تھیں، فیشن شو کی اونر سے پوچھا کہ یہ جو بیٹھی ہیں کون ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ ماڈل سنیتا مارشل ہیں۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ شو کے بعد میرے پاس ان کا فون آیا کہ ہمیں فنانس کے لیے آپ کے بورڈنگ پاس چاہیے پھر ان کا دو تین مرتبہ مزید فون آیا اور میں نے غصے میں فون بند کردیا تھا۔

یہ پڑھیں: حسن احمد نے ڈراموں کے منفی کردار سے متعلق کیا کہا؟

اداکارہ نے کہا کہ ہماری کسی طریقے سے واٹس ایپ پر بات شروع ہوگئی، ہم نے تین ماہ تک بات چیت کی اور ایک دوسرے کو دیکھا نہیں تھا۔

واضح رہے کہ حسن احمد اور سنیتا مارشل نے 2008 میں شادی کی تھی۔ ان کے 2 بچے بھی ہیں، جن میں سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

spot_imgspot_img