spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اظہر علی نے بابر اعظم کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دے دیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو کرکٹ سے بریک لینے کا مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے عید اسپیشل شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اظہر علی نے کہا کہ بابر اعظم کو مشورہ ہے کہ وہ 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے بریک لے لیں۔

عاقب جاوید کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اکیڈمی پر توجہ دیں۔

اظہر علی نے کہا کہ شاہین آفریدی بھی دو سے تین ماہ کو بریک لیں اور فٹنس کو بہتر کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو مشورہ ہے کہ ایک جاب کو لے کر اس پر فوکس کریں۔

ایک سوال کے جواب میں شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور محمد رضوان سے بابر اعظم بہترین کپتان ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ اسکل کے اعتبار سے شاہین آفریدی سے زیادہ بہتر بولر نسیم شاہ ہیں جبکہ عمر گل کی یارکر سب سے بہترین ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ بھارت کے بہترین کپتان کپل دیو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی اور شاداب خان میں دلچسپ کردار حسن علی کا ہوتا ہے، اگر کوئی آفر ہوئی تو کوچ بننا پسند کروں گا۔

spot_imgspot_img