spot_img

ذات صلة

جمع

اچانک پڑٖنے والے پراسرار گڑھے، کیا خلائی مخلوق زمین پر آگئی؟

استنبول : ترکی میں حالیہ برسوں میں زمین دھنسنے...

برطانوی کنگ چارلس سوم کا امریکی کانگریس سے خطاب

واشنگٹن : برطانیہ کے کنگ چارلس نے کہا ہے...

امریکا نے ایران کے مزید درجنوں اداروں اور افراد پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن : امریکا نے ایران کی مبینہ معاونت کرنے...

نیوزی لینڈ نے ہنرمند غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی

کراچی : نیوزی لینڈ نے غیرملکی ہنر مندوں کیلیے...

برطانوی کنگ چارلس سوم کا امریکی کانگریس سے خطاب

واشنگٹن : برطانیہ کے کنگ چارلس نے کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکا کا رشتہ انمول اور ابدی ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا۔

امریکی گانگریس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور امریکا کی بطور قوم تقدیر آپس میں جڑی ہوئی ہے۔

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر حملے کی مذمت کرتے ہوئے برطانوی کنگ چارلس سوم نے کہا کہ تشدد کا یہ عمل کبھی کامیاب نہیں ہوگا، جمہوری ممالک اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے۔

اپنے خطاب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپ اور امریکا میں اتحاد آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے، جمہوری ممالک اپنے لوگوں کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے۔

قبل ازیں برطانوی بادشاہ چالس سوم کی آمد پر ان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں خصوصی استقبالیہ دیا گیا، تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی اہلیہ خاتون اوّل ملانیا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، وائٹ ہاؤس میں شاہ چارلس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

spot_imgspot_img