spot_img

ذات صلة

جمع

اچانک پڑٖنے والے پراسرار گڑھے، کیا خلائی مخلوق زمین پر آگئی؟

استنبول : ترکی میں حالیہ برسوں میں زمین دھنسنے...

برطانوی کنگ چارلس سوم کا امریکی کانگریس سے خطاب

واشنگٹن : برطانیہ کے کنگ چارلس نے کہا ہے...

امریکا نے ایران کے مزید درجنوں اداروں اور افراد پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن : امریکا نے ایران کی مبینہ معاونت کرنے...

نیوزی لینڈ نے ہنرمند غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی

کراچی : نیوزی لینڈ نے غیرملکی ہنر مندوں کیلیے...

امریکا نے ایران کے مزید درجنوں اداروں اور افراد پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن : امریکا نے ایران کی مبینہ معاونت کرنے پر 35 افراد اور اداروں کے خلاف نئی پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی ایران کے “شیڈو بینکنگ نیٹ ورک” کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی ہے، جس کے ذریعے اربوں ڈالر کی مالی ترسیلات انجام دی جا رہی تھیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے (آفس آف فارن ایسٹس کنٹرول) او ایف اے سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان افراد اور کمپنیوں نے ایران کو پابندیوں سے بچنے اور مبینہ طور پر دہشت گردی کی مالی معاونت میں سہولت فراہم کی۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک کے ذریعے کئی ارب ڈالر کا غیر شفاف لین دین کیا گیا جو عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔

امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی کمپنی اگر آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی حکومت یا پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی )کو “ٹول ٹیکس” یا فیس ادا کرتی ہے تو اس کے خلاف بھی سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 16 اپریل کو بھی امریکی وزارت خزانہ نے ایران کی 12 اہم شخصیات، متعدد کمپنیوں اور بحری جہازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی پابندیوں کی زد میں آنے والے افراد اور کمپنیاں محمد حسین شمخانی کیلئے کام کررہے تھے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کی پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد اس کی مالیاتی سرگرمیوں کو محدود کرنا اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ کو کم کرنا ہے۔

ایرانی کمپنیوں اور شخصیات پر نئی امریکی پابندیاں عائد

spot_imgspot_img