spot_img

ذات صلة

جمع

’بابر اعظم کو گرانے کے چکر میں پوری ٹیم کو گرا دیا گیا‘

اسپورٹس تجزیہ کار نعمان نیاز کا کہنا ہے کہ یونس خان نے کہا تھا کہ بابر اعظم کو گرانے کے چکر میں پوری ٹیم کو گرا دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیوزی لینڈ چلے جاتے ہیں اور پھر ڈھاکا پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم نے پلیئرز ڈراپ نہیں کیے ہیں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں لیکن انہوں نے انہیں کھیلتے ہوئے دیکھا ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کچھ صحیح کرنا چاہتے تھے لیکن وہ جلدی چلے گئے۔

نعمان نیاز نے کہا کہ دنیا کی کرکٹ بہت آگے چلی گئی ہے، بنگلادیش کا 140 کی رفتار سے بولنگ کرنے والا بولر آیا تو آپ کے تین نئے کھلاڑیوں کو لگ پتا گیا، آپ 82 پر آؤٹ ہوگئے تھے وہ تو فہیم اشرف کا ریویو نہیں لیا۔

اسپورٹس تجزیہ کار نے کہا کہ یہ لڑکے پچاس اوور نہیں کھیل سکتے، میرا سوال ہے کہ کیا بابر اعظم اور صائم ایوب ون ڈے سے ڈراپ ہوتے تھے، سعود شکیل کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مائیک ہیسن سمجھ رہے ہیں کہ یہ فرنچائز کی ٹیم کھیل رہی ہے،  جس طرح لڑکوں کو پاکستان کی کیپ دی جارہی ہے اگر ہماری عمر کم ہوتی تو ہمیں بھی مل جاتی۔

نعمان نیاز نے کہا کہ جب تک آپ ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلیں گے ون ڈے کرکٹ میں پرفارم نہیں کرسکتے۔

spot_imgspot_img