spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت پاسپورت دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دفاتر ہفتے میں چار دن کھلیں گے۔

سرکلر کے مطابق پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔

یہ پڑھیں: شادی شدہ خواتین کے پاسپورٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے ریجنل پاسپورٹ دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے، اسلام آباد آسان خدمت سینٹر کا شفٹ سسٹم برقرار رہے گا۔

واضح رہے کہ نیا شیڈول ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت تعلیمی ادارے بھی 16 سے 31 مارچ تک بند رہیں گے جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر میں بھی اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں اور سرکاری افسران کے فیول میں بھی کمی کی گئی ہے۔

spot_imgspot_img