spot_img

ذات صلة

جمع

ایشیا کپ 2025 : کیچز ڈراپ ہونے کے سوال پر بھارتی کپتان بھڑک اٹھے

دبئی : ایشیا کپ 2025 میں پاکستان ٹیم کو شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو بھارتی صحافی کے سوال پر بھڑک اٹھے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے موقع پر ایک صحافی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو سے کیچز ڈراپ ہونے سے متعلق سوال کیا۔

جس کا جواب دینے کے بجائے بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم میچ جیتے ہیں کوئی اچھا سوال پوچھو، فیلڈنگ کوچ نے ای میل لکھ دی ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ابھیشیک نے زبردست بیٹنگ کی، وہ بہت محنت کرتا ہے، پہلے میچ سے یہ وکٹ بیٹنگ کے لئے بہتر تھی۔

سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ وکٹ ایک جیسی رہے گی تو اسی لئے پہلے بولنگ کی، 10اوورز کے بعد ہم نے اچھی بولنگ کی، دوبے کی شاندار بولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی رقابت کو نہیں سمجھتا، اتنے میچ جیتے ہیں کہ اب پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا اور دونوں ملکوں کی اب دشمنی نہیں بنتی کیونکہ کہ 10-15 میچز میں بھارت ہی زیادہ تر جیتا ہے، پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کاتناسب تقریباً 1-10 ہے۔۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اعتراف کیا کہ بھارتی کھلاڑیوں سے فیلڈنگ میں غلطیاں ہوئیں مگر آگے اور بھی اہم میچز باقی ہیں۔

ایشیا کپ : بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو پھر سے شکست

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپرفور مرحلے کے پہلے مقابلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر سے پاکستانی سائیڈ کو شکست سے دوچار کردیا۔

بھارتی ٹیم نے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں آسانی سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 172 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں حاصل کیا، لیفٹ ہینڈ اوپنر ابھیشیک شرما نے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی، ان کے ساتھ شبمن گل 47 رنز بناکرنمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے تلک ورما نے بھی ذمہ دارانہ 30 رنز بنائے جبکہ سنجو سیمسن نے 13 رنز بنائے، کپتان سوریا کمار یادیو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

spot_imgspot_img