کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایس ایس جی سی نے گیس چوری کیخلاف بڑی کارروائی کی ہے۔
اپارٹمنٹ میں چوری شدہ گیس سے چلنے والے 3 جنریٹرز سے بجلی فراہم کی جارہی تھی۔ بلڈنگ کے 300 فلیٹس اور 100 دکانوں کو غیرقانونی بجلی فراہم کی جا رہی تھی جس کے لیے صارفین سے 20 ہزار روپے ایڈوانس اور 2 ہزار روپے ماہانہ وصول کیے جا رہے تھے۔
3 ملزمان کے خلاف گیس چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ 3 گیس بیلون اسٹوریج یونٹس اور متعلقہ آلات قبضے میں لے لیے گئے۔
ایس ایس جی سی نے تمام غیرقانونی گیس لائنیں اکھاڑ دیں اور چوری شدہ گیس سے چلنے والے جنریٹرز کی سپلائی بھی منقطع کر دی۔



