spot_img

ذات صلة

جمع

سوئٹزرلینڈ پنالٹی کک پر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

وینکوور (08 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں...

امریکا نے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع کردیے

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکا کی...

لاپتہ کارگو طیارے سے متعلق اہم ترین معلومات سامنے آگئیں

کراچی : شارجہ سے کراچی آنے ہوئے حادثاتی طور...

موٹاپے اور ذیابیطس کی نئی دوا آزمائش میں کامیاب

بیجنگ / نیویارک : موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس...

کراچی میں بڑی گیس چوری پکڑی گئی

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ایس ایس...

لاپتہ کارگو طیارے سے متعلق اہم ترین معلومات سامنے آگئیں

کراچی : شارجہ سے کراچی آنے ہوئے حادثاتی طور پر سمندر میں گرنے والے نجی کارگو طیارے سے متعلق اہم ترین معلومات سامنے آئی ہیں۔

اے ؤر وائی نیکوز کی رپورٹ کے مطابق کے ٹو ایئر کمپنی کا بوئنگ طیارہ 1999 میں بنایا گیا، طیارہ امریکی فیڈیکس اور بعد میں ٹی این ٹی ایئرویز کے زیر استعمال رہا۔

طیارے میں سی ایف ایم کمپنی کے 2 انجن لگے تھے جس کے ایک انجن کا نمبر سی ایف ایم -56-3سی ون، سیریل نمبر 858958 ہے جبکہ دوسرے انجن کا نمبر سی ایف ایم-56-3سی ون، 720596 ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارے میں سی ایف ایم کمپنی کے انجن نصب ہیں اس کے ٹو ایئر ویز نے آئرلینڈ سے پاکستان امپورٹ کیا تھا، حادثے کاشکار طیارہ 737 کمپنی نے1999 میں تیار کیا تھا۔

واضح رہے کہ شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب سمندر پر پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ سمندر میں گر گیا،

ترجمان پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی( پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے سے اورماڑہ کے مقام پر دورانِ پرواز رابطہ منقطع ہوا، طیارے میں عملے کے 5 افراد سوار تھے۔

پی اے اے کے مطابق رات 9 بج کر 21منٹ پر، کراچی سے 150 میل جنوب میں فضائی راستے جی 216 پر طیارے کے پائلٹس کی جانب سے نیوی گیشن میں خرابی کی اطلاع دی گئی اور رہنمائی کے لیے فوری مدد طلب کی گئی تھی۔

شارجہ سے کراچی آنے والا کارگو طیارہ لاپتا ہوگیا

spot_imgspot_img